• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اگست میں اسٹریٹ کرائم نے 7 ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا، 44 افراد قتل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے حوالے سے سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے گزشتہ 7 ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا، اگست میں 5 ہزار 204 وارداتیں ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی 39 ہزار 98 وارداتیں ہوئیں، اگست میں موٹر سائیکل چوری کی 2 ہزار 678 وارداتیں اور گاڑی چوری کی 124 وارداتیں ہوئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق شہریوں سے 1 ہزار 884 موبائل فونز، 502 موٹر سائیکلیں اور 16 گاڑیاں چھینی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں بھتہ خوری کے 8 واقعات ہوئے اور گزشتہ ماہ مختلف وارداتوں میں 44 افراد قتل ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید