• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف عامر صدیقی نے سندھ اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروا دی۔

تحریکِ التواء میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

عامر صدیقی کے مطابق مارچ 2026ء کے دوران موبائل اسنیچنگ کے 1265 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اپریل 2026ء میں یہ تعداد بڑھ کر 1624 تک پہنچ گئی۔

ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید