حنا جاوید قتل کیس میں اہلِ خانہ نے پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
حنا جاوید کے بھائی نے چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا۔
متاثرہ فیملی نے وزارتِ قانون اور پارلیمینٹ کی کاکس کمیٹی کو بھی خط بھیج دیا۔
خط میں تفتیش ایف آئی آر کے مطابق نہ کیے جانے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اہلِ خانہ کو خدشہ ہے کہ حنا قتل کیس میں سچ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ تفتیش کا رخ اصل ملزم کے بجائے گھریلو ملازم کی جانب موڑا جا رہا ہے، کیس کے اہم شواہد کو درست طریقے سے محفوظ نہیں کیا گیا۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی ملزم اور گھریلو ملازم کے تمام الیکٹرانک آلات کا فوری فرانزک کروایا جائے اور کیس کی تفتیش آزاد تفتیشی ٹیم کے سپرد کی جائے۔