• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا کیس: اٹارنی جنرل فوری طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے کیس میں اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیا۔

بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ فریقین کی جانب سے کمرۂ عدالت میں کوئی نہیں؟

عدالتی عملے نے بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد صاحب کی حاضری لگی ہوئی ہے، وہ اس وقت عدالت میں موجود نہیں۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اٹارنی جنرل آ جائیں پھر سب کو سنیں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے کل حکم نامہ جاری کیا ہے، وفاقی آئینی عدالت نے اس مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آئینی عدالت کا حکم نامہ ججز کو پڑھ کر سنایا۔

جسٹس شاہد وحید نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا اٹارنی جنرل آفس میں موجود ہیں؟ 

رانا اسد نے کہا کہ جی، اٹارنی جنرل آفس میں موجود ہیں۔  

عدالت نے اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید