کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کے سامان سے 580 گرام چرس برآمد کر لی۔
اس حوالے سے ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ کارروائی ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ میاں بیوی غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہو رہے تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ منشیات زیورات کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔