• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹ گارڈز کی مختلف کارروائیاں، چرس، آئس اور سونا برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ جس کے دوران چرس، آئس اور سونا برآمد ہوا۔

اس حوالے سے ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ گوادر سے گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے 42 کلو آئس اور بدوک روڈ پر مشکوک گاڑی سے 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حب بائی پاس روڈ پر بس کے خفیہ خانوں سے 250 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید