ایم ڈی کیٹ 2026ء کا انعقاد 20 ستمبر کو ہوگا۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ 3 گھنٹے پر مشتمل ہوگا، تمام امیدواروں کو امتحان کے اختتام تک اپنی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز نے بتایا کہ امتحان کے بعد کسی بھی امیدوار کو سوالیہ پرچہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سوالیہ پرچہ واپس نہ کرنے پر امیدوار کا نتیجہ منسوخ کر دیا جائے گا۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔