• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پمز اسپتال میں زیرِ علاج 41 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پمز اسپتال اسلام آباد میں زیرِ علاج 41 سال کی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون انفیکشنز کنٹرول وارڈ پمز میں زیرِ علاج ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ قومی ادارۂ صحت کو منکی پاکس کے شبہ میں گزشتہ ہفتے نمونے بھیجے گئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق قومی ادارۂ صحت نے متاثرہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔

 اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ خاتون شکریال کی رہائشی ہے، مریضہ کی طبعیت بہتر ہو رہی ہے۔

صحت سے مزید