کراچی سے 2 دن میں ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ اسپتال حکام کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے 35 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا۔ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا۔ پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی سے 2 روز کے دوران ایم پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رپورٹ 43 کیسز میں 15 کا تعلق کراچی سے ہے۔