کراچی( سہیل افضل/افضل ندیم ڈوگر )کراچی کے بعد پشاور ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے عمرہ زائرین اور سعودی وزٹ ویزا کے مسافروں کیلئے بھی اکتوبر سے ویکسی نیشن لازمی کردی گئی ہے جبکہ کراچی کے عمرہ زائرین پر ویکسینیشن کے بغیر سفر کی مدت میں 15 دن کی مزید توسیع کی گئی ہے۔ ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ بخاری کے مطابق پشاور کے عمرہ زائرین 14 اکتوبر تک ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔