• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرٍ اعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز کی ملاقاتیں

 
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز نے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقات کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز پاکستان کے سفیر ہیں، حکومت کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے کاروباری برادری کے مسائل حل کیے گئے ہیں، جبکہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملاقات کرنے والے وفود نے زراعت، صنعت، برآمدات اور بالخصوص ایف بی آر میں اصلاحات کو سراہا۔

ان ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی رانا مشہود احمد خان، معاونِ خصوصی بلال بن ثاقب اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار شریک تھے۔

پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان احمد شیخ، مشرف زیدی اور اوورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین قمر رضا بھی ملاقاتوں میں شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید