• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا، ہمارا مصطفیٰ کمال کی باتوں سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں صنعتیں ایم کیو ایم کی ہڑتالوں کی وجہ سے بند ہوئیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جب ایم کیو ایم کے پاس پاور تھا تب ایس ایچ اوز کو چن چن کر مارا گیا، ہم نائن زیرو اس لیے جاتے تھے کہ یہ لوگ تشدد کی سیاست کو چھوڑیں۔

صوبائی وزیر نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم آج بھی جلاؤ گھیراؤ اور لسانیت کی سیاست کر رہی ہے، اب آپ کو دوبارہ بدمعاشی کی اجازت نہیں دیں گے، یہ سارا ملبہ بانیٔ ایم کیو ایم پر ڈالتے ہیں جبکہ قتلِ عام یہ سب لوگ بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب سے پیپپلز پارٹی وجود میں آئی ہے اس کے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے، 18 سال سے سندھ حکومت کے خلاف بھی پروپیگنڈا جاری ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی نظام موجود ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صحت سے متعلق پیپلز پارٹی جیسا کسی نے کام نہیں کیا، سندھ میں سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کر دے رہے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں جو 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہا ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہیے، دھرنوں سے کچھ نہیں ہو گا، تمام مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، اگر کسی کو جلسہ کرنا ہے تو حکومت کو بولیں وہ جگہ دے گی۔

قومی خبریں سے مزید