• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹوکر سے ملاقات

---تصویر بشکریہ رپورٹر
---تصویر بشکریہ رپورٹر

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹوکر سے خصوصی غیر رسمی ملاقات کی۔

22 ستمبر 2026ء کو نیویارک میں ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور باہمی تعاون کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔

 آسٹریا کے سرکاری بیان کے مطابق چانسلر اسٹوکر اقوامِ متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید