• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین اسٹریم و سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی ہو گی: شرجیل میمن

 
سینئر وزیر شرجیل میمن---فائل فوٹو
سینئر وزیر شرجیل میمن---فائل فوٹو

کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں جعلی اور گمراہ کن اطلاعات کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے سے معاونت لی جائے گی، جبکہ مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے محکمۂ اطلاعات میں جعلی خبروں کی نشاندہی کے لیے مانیٹرنگ کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبریں بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے سے تعاون حاصل کیا جائے گا، محکمۂ اطلاعات اور ادارے کے درمیان تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا بیانیہ امن، رواداری، ہم آہنگی اور قومی اتحاد پر مبنی ہے، تمام طبقات کے نمائندوں کو سندھ حکومت کے بیانیے کا حصہ بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید