وزیرِ اعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے ان کا استقبال کیا۔
شہباز شریف 2 دن لندن میں قیام کریں گے، اس دوران وہ اپنا چیک اپ کروائیں گے۔
لندن میں 2 روز قیام کے بعد وزیرِ اعظم وطن واپس روانہ ہوں گے۔