• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں گوگل کے دفاتر کا قیام، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کا قیام خوش آئند قرار دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی مصنوعات کی مقامی تیاری سے برآمدی صنعت کی ترقی اور زرِ مبادلہ میں اضافہ ہو گا، روزِ اوّل سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کے لیے اقدامات کو اولین ترجیح دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں با اختیار بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، گوگل کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کی مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کر کے ترقی کے لیے وسائل فراہم کر رہی ہے، ملک بھر میں نوجوانوں بشمول خواتین کے لیے آئی ٹی شعبے کے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے مزید اقدامات پر کام تیزی سے جاری ہے، آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے وفاقی وزیرِ آئی ٹی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید