ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پیر کو ہانگ کانگ کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی جبکہ بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا۔
منگل کو سری لنکا اور نیپال کے درمیان کوارٹر فائنل ہو گا جبکہ بنگلا دیش اور ملائیشیا کے درمیان کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا۔
ایشین گیمز میں آج ہونے والے ہانگ کانگ اومان اور افغانستان نیپال کے درمیان میچز بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔