٭ جو ایمان گھر سے مسجد تک نہیں لے جاسکتا، وہ قبر سے جنّت تک کیسے لے جائے گا۔
٭ مسکراہٹ وہ نذرانہ ہے، جسے غریب سے غریب آدمی بھی پیش کرسکتا ہے۔
٭ مشکلات کا مقابلہ کرنے کا نام زندگی اور اُن پر غالب آجانے کا نام کام یابی ہے۔
٭ سب سے اچھا انسان وہ ہے، جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے۔
٭ خاموشی، بے وقوفی کا پردہ ہے۔
٭ کتابیں چُھپا رکھنے کے لیے نہیں، عام کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔
(شہزادہ بشیر محمد نقش بندی، میرپورخاص)