لکی مروت کے تھانہ براگی کی حدود میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والی آئی ای ڈی بنائی گئی ہے، تھانہ براگی کی حدود میں گاڑی کی نشاندہی پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کی، گاڑی میں پڑے ڈرمز میں بڑی مقدارمیں بارود موجود تھا۔
مقابلے کی اطلاع پر سی ٹی ڈی، مقامی پولیس اور کیو آر ایف کی نفری جائے وقوعہ پہنچی، معائنہ کیا گیا تو گاڑی میں پڑے ڈرمز میں بڑی مقدار میں بارود موجود تھا۔
ہلاک خودکش بمبار کے افغانی ہونے کا شبہ ہے، جس کی شناخت کا عمل جاری ہے، اطلاعات پر لکی مروت پولیس نے گشت اور چیک پوائنٹس بھی بڑھا دی گئیں
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے بروقت کارروائی پر لکی مروت پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے سپوت عوام کی حفاظت کیلئے سینہ سپر ہیں، فتنہ الخوارج کو نشان عبرت بنا کردم لیں گے۔