• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز، اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو شکست

ایشین گیمز کے اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی نے اشعب عرفان کو اور ایئن یاو نے نور زمان کو شکست دی، تاہم دونوں کھلاڑی برانز میڈلز کے حقدار قرار پائے۔

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ نور زمان اور اشعب عرفان کے درمیان ہوگا۔

جاپان جاری ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ کا سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی ہار گئے، پہلا سیمی فائنل پاکستان کے اشعب عرفان اور بھارت کے ابھے سنگھ کے درمیان کھیلا گیا۔

بھارتی کھلاڑی نے اسٹریٹ گیمز سے کامیابی حاصل کی، ابھے سنگھ کی کامیابی کا اسکور 11- 3 ، 12-10  اور 11-6  رہا۔

دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا کے ایئن یاو اور پاکستان کے نور زمان کے درمیان ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا، ملائیشین کھلاڑی نے 11-7 ، 11-2  اور 11-4  سے کامیابی حاصل کی، شکست کے باوجود دونوں کھلاڑیوں نے برانز میڈل جیت لئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید