• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: خیر آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں خیر آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ذرائع موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون سے رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، موٹروے پر رکھی گئی ریت کی بوریاں ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موٹروے ایم ون سے لوہے کی شیٹیں اور کنٹینر ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ہٹانے کے بعد موٹروے ایم ون بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کال مؤخر کیے جانے کے بعد بھی اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید