• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہوگئی، پولیس نے مرکزی ملزم محسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ 20 سالہ ڈیانا کے میڈیکل میں زیادتی کا ہونا پایا گیا ہے، اجتماعی زیادتی کا محسن نامی ملزم گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر 2 ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کے کندھے پر دباؤ اور گھٹنے پر زخم کے نشانات پائے گئے، اس کے جسم سے ڈی این اے کے نمونے بھی مل گئے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی نشے کی حالت میں تھی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کہتے ہیں کہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا محسن نامی ملزم پوش علاقے سے گرفتار کر لیا گیاجبکہ دیگر تنویر اور علی نامی دیگر 2 ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لڑکی کو مجاز عدالت میں پیش کرکے 164کا بیان بھی حاصل کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو زیادتی کے دوران اعلیٰ تعلقات ہونے کا خوف دلاتے رہے، زیادتی کرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، زیرحراست افراد سے اجتماعی زیادتی اور 2 مفرور ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اُدھر پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی کی ٹریول ہسٹری اور بیانات میں تضاد پایا گیا ہے، لڑکی کے کپڑے کے کاروبار کرنے کے شواہد نہیں مل سکے، جبکہ اس کے 3 بار لاہور آنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکیں، پولیس زیادتی اور رضا مندی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید