وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ وائس چانسلر کے استعفے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ استعفے کا جائزہ لینے کے بعد قانون اور ضابطے کے مطابق فیصلہ ہوگا۔
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جامعات میں کوئی مداخلت نہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے بھی تمام وی سیز کو آزادانہ طور پر کام کی ہدایت کی ہے۔