اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے آج مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں جانے سے انکار کر دیا۔
محمود خان اچکزئی کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کسی غیر جانب دار مقام پر ہوں تو شرکت کروں گا۔
ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی قیادت نے محمود اچکزئی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا اور حکومت و پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے لیے اپوزیشن کا نیا وفد تشکیل دے دیا گیا ہے۔
اپوزیشن کے وفد میں بیرسٹر گوہر، راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ شامل ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی نے اپوزیشن وفد کے ارکان کے ناموں کی توثیق کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 6 رکنی اپوزیشن وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا۔