• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) جماعت اسلامی نےاپوزیشن کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر راج، ایمرجنسی یا آئین معطل کرنے کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،یہ اعلان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے اصول مشترک ہیں،کے پی میں دہشت گردی سے لوگ مر رہے ہیں، وفاق نے این ایف سی میں حصہ نہیں دیا،عوام کی آواز دبانے کیلئے گورنر راج یا ایمرجنسی نہیں لگائی جاسکتی، ملاقات میں اپوزیشن کے وفد نے جماعت اسلامی کو کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید