اسلام آباد (آن لائن) وفاق اور صوبوں کے درمیان بجلی کے بقایاجات کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے، حکومت نے صوبوں کے ذمے 110 ارب روپے سے زائد بجلی کے واجبات کی وصولی کے لیے رقم صوبوں کے این ایف سی حصے سے منہا کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور اور خزانہ ڈویژن کے درمیان بقایاجات کی کٹوتی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ تقریباً 50 ارب روپے جلد وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس منصوبے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کردیا ہے۔