اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی اداروں سےمتعلق اونر شپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی دو ہزار تئیس میں ترمیم کر دی۔ تمام ایس او ایز کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کردہ فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز ہوں گے، کمپنیز ایکٹ 2017کی دفعہ 225تحت عام کمپنیوں کیلئے ترمیم یا استثنیٰ SECPمیں رجسٹرڈ ایس او ایز پر بھی لاگو ہوگا۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ۔