وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا احساس ہے۔
علی پرویز ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عالمی حالات کے مطابق قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کر دیے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے محکوم طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اس خطے پر بہت بڑی آزمائش کی گھڑی ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سیاسی قائدین کو عسکری قیادت کے پیچھے لبیک کہنا چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی سے گزارش ہے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، پاکستان کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے کیلئے قومی یکجہتی ضروری ہے۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔