وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 1 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لیٹر کم کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 27 نومبر کے لیے ہوں گی۔