وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے۔ جہاں ان کی گورنر ہاؤس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ صوبے میں امن وامان اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر بھی غور کیا گیا۔
اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار صرف اور صرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہیں، مذاکرات اب ختم ہوگئے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ ایک بھی جان گئی تو سہیل آفریدی ذمہ دار ہوں گے۔ معاہدے میں چار بار تبدیلیاں کی گئیں، معاہدہ تیار تھا۔ 99 فیصد نکات پر اتفاق کیا جا چکا تھا، صدر کو معاہدہ دکھا کر واپس آیا تو سہیل آفریدی نے تبدیلی کروادی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیصلے سہیل آفریدی نے کرنے تھے تو وہ خود آکر بیٹھ جاتے۔