• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبیعیات کا نوبیل انعام بیلجیئن نژاد امریکی سائنسدان کے نام

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بیلجیئن نژاد امریکی سائنسدان فرانسس ہالزن نے طبیعیات کے شعبے میں نوبیل انعام جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیل جیوری کا کہنا ہے کہ فرانسس ہالزن نے آئس کیوب نیوٹرینو آبزرویٹری یعنی خلا سے آنے والے پُراسرار، انتہائی کم نظر آنے والے ذرات کو دریافت کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تقریباً ناقابل مشاہدہ فلکیاتی ذرات نیوٹرینوز کی دریافت پر انعام دیا گیا ہے۔

نوبیل کمیٹی برائے طبیعیات کے چیئرمین مارک پیئرس نے کہا ہے کہ فرانسس ہالزن نے محققین اور انجینئرز کی ایک بین الاقوامی ٹیم کی قیادت کی، جنہوں نے ہمارے لیے ایک شاندار آلہ تیار کیا۔ ان کی ثابت قدمی اور سائنسی بصیرت نے فلکیات کی ایک نئی قسم کے لیے راہ ہموار کی ہے۔

بیلجیئم میں پیدا ہونے والے 82 سالہ سائنسدان کا تعلق امریکا کی یونیورسٹی آف وسکونسن-میڈیسن (University of Wisconsin–Madison) سے ہے۔

نوبیل جیوری کا کہنا ہے کہ فرانسس ہالزن نے انٹارکٹیکا میں فلکیاتی رصدگاہ تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ 

قطبِ جنوبی پر نیوٹرینو کی دریافت اور ان کا سراغ لگانے سے متعلق فرانسس ہالزن کی تحقیق 1980ء سے جاری ہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اس اعزاز کا اعلان اسٹاک ہوم میں کیا۔

نوبیل انعامات کی تقریب 10 دسمبر کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہو گی۔ ہر انعام کے ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سویڈش کرونا کی نقد رقم بھی دی جائے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید