• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: انسانی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی 25 کشتیاں قبضے میں لے لی گئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

تارکین وطن کو سمندر کے راستے اسمگل کرنے کیے لیے استعمال ہونے والی 25 کشتیوں کو ایسٹ مڈلینڈز ایئر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق ان کشتیوں کو انگلش چینل کے راستے لوگوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والے گروہ استعمال کرنے والے تھے، یہ کشتیاں 2 اکتوبر کو ترکیہ سے نیدرلینڈز جانے والی کھیپ میں پائی گئیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے اندازے کے مطابق ان کشتیوں کو 1700 تک تارکینِ وطن کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا، ہر کشتی تقریباً 9 میٹر لمبی ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آف انوسٹی گیشن کریگ ٹرنر کا کہنا ہے کہ ہم ان گروہوں یا افراد کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جو انگلش چینل میں انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں اور انجنوں کی فراہمی میں براہِ راست ملوث ہیں، اب تک اس کارروائی کے نتیجے میں 1600 سے زائد کشتیاں اور انجن ضبط کیے جا چکے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم نے مداخلت نہ کی ہوتی تو یہ کشتیاں انگلش چینل میں بڑی تعداد میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال ہوتیں۔

اس سال چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچنے والوں کی عارضی مجموعی تعداد 19451 ہے، یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد کم ہے، جبکہ 2024ء میں اسی مرحلے کی تعداد سے 23 فیصد کم ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید