• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے نوجوان سمیت 6 ملکوں سے 14 افراد بے دخل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے ایک نوجوان سمیت مختلف 6 ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 14 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ جن میں سینیگال پلٹ کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔ سعودی عرب سے 6 بلیک لسٹ، پاسپورٹ کھونے والے 1 اور ائی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ مسافر کو بے دخل کیا گیا۔ عمان سے ایک بلیک، جنوبی افریقہ کے ملک بوٹسوانا سے ایمرجنسی دستاویزات پر 2، امارات میں زائد المیاد قیام پر سزا پانے والے 1 پاکستانی اور عراق میں زائد المیاد قیام 1 شہری کو ڈی رپورٹ کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید