اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ نے جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت تقریباً 8 ہزار قیدی موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گنجائش سے زائد قیدیوں کی تعداد اڈیالہ جیل کا مسئلہ ضرور ہے، جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد کے مسئلے پر حکومت غور کر رہی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نئی جیل کی تعمیر سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا آدھا بوجھ کم ہو جائے گا، قیدیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا، جوڈیشل افسران باقاعدگی سے اڈیالہ جیل کا دورہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 6 مرد اور ایک خاتوں ڈاکٹر تعینات ہیں، جیل میں ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ، ڈینٹل اور دیگر طبی سہولتیں دستیاب ہیں، اڈیالہ جیل میں دستیاب طبی سہولتیں شاید قیدیوں کو جیل سے باہر بھی میسر نہ ہوں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق اڈیالہ جیل میں ایچ آئی وی کے تقریباً 100 کیسز ہیں، ایچ آئی وی کے بیشتر کیسز قیدی جیل میں داخلے سے پہلے ہی ساتھ لاتے ہیں۔