• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ و پی پی میں قانون سازی پر ڈیڈ لاک ختم، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام پر اتفاق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون کے معاملے پر ڈیڈلاک ختم ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں دونوں ایوانوں میں جماعتوں کی عددی تعداد کے تناسب سے ارکان کو رکنیت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت مجموعی طور پر 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید