• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا اسکرولنگ سے ڈپریشن و دیگر ذہنی و جسمانی مسائل میں اضافہ، نئی تحقیق

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلسل اسکرولنگ سے دنیا بھر میں ڈپریشن اور دیگر ذہنی و جسمانی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

لینسنٹ جنرل میں شائع رپورٹ میں یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا کے طبی ماہرین نے اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال سے صحت اور نفسیات پر پڑنے والے منفی اثرات پر مبنی اہم رپورٹس جاری کی ہیں۔

ان رپورٹس کے تناظر میں ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال انسان میں اینزائٹی (اضطراب)، تنہائی کا احساس اور ڈپریشن کی شرح کو بڑھاتا ہے، کیونکہ لوگ اکثر اپنی زندگیوں کا دوسروں سے غیر منطقی موازنہ کرنے لگتے ہیں۔

رات کو سونے سے پہلے اسکرینز سے نکلنے والی 'بلیو لائٹ' جسم میں نیند لانے والے ہارمون 'میلاٹونین' کی پیداوار کو روکتی ہے، جس سے بےخوابی اور تھکن پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گھنٹوں ایک ہی پوزیشن میں بیٹھ کر اسکرین دیکھنے سے گردن، کمر اور آنکھوں کے درد کے علاوہ کم عمری میں موٹاپے اور بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اسکرین فری ٹائم مقرر کریں اور خاص طور پر کھانے کے وقت اور سونے سے 1 گھنٹہ پہلے فون کا استعمال بالکل بند کر دیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضجمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید