• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت یوسفزئی کی اسد قیصر، مولانا فضل الرحمان رابطے سے متعلق وضاحت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سعودی عرب میں آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق رابطہ ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کو اےپی سی کچھ تاخیر سے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے کا مقصد اے پی سی پر مشاورت تھا۔

قومی خبریں سے مزید