پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ شیڈول میں تبدیلی مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے ہوئی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب سے اسد قیصر سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ آپ لانگ مارچ کے حوالے سے تھوڑا سلو ہوجائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ صوابی آنے سے پہلے شیڈول میں مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے تبدیلیاں ہوئیں، لانگ مارچ دو تین شہروں کی طرف موڑنے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر کیا گیا۔
دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مجھے اور محمود اچکزئی کو لانگ مارچ یا مذاکرت سے متعلق مولانا سے رابطوں کا علم نہیں۔