• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: دوسرے روز بھی مختلف راستے بند، ریڈ زون مکمل طور پر سیل

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور میں مسلسل دوسرے روز بھی مختلف راستے بند ہیں، جبکہ شہر کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

پشاور کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز رکھ کر آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے، جبکہ بی آر ٹی سروس بھی دوسرے روز بند ہے۔

شہر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہے، تاہم سرکاری دفاتر کھلے ہیں، سڑکوں پر ٹریفک کا رش معمول سے کم ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری دی تھی۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 دونوں کا نفاذ ہو گا، جس کے تحت گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختون خوا میں کی سلامتی کی صورتِ حال پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دستخط کیے۔

قومی خبریں سے مزید