• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، کے پی کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہو گیا جس میں  خیبر پختون خوا کی صورتِ حال سے متعلق اہم آئینی اور انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، سیکیورٹی چیلنجز، انتظامی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کے سامنے صوبے کی صورتِ حال پر پولیس اور حساس اداروں کی خصوصی رپورٹس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

خیبر پختون خوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 12 اضلاع کے لیے فاٹا کونسل تشکیل دی جائے گی جبکہ صوبہ کے باقی ماندہ اضلاع میں گورنر راج نافذ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فاٹا کونسل کا سربراہ اے سی ایس ہوگا، اے آئی جی بھی کونسل میں شامل ہوگا، کونسل میں ہر ضلع سے چار مقامی افراد کو بھی شامل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید