• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بیوی کو زہر دیکر قتل کرنے کا الزام، شوہر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی بہن فرح ریاض کی درخواست پر ملزم مشتاق پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حمیرا نے 2 سال قبل مشتاق نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مشتاق پہلے سے شادی شدہ تھا، اسی بات پر دونوں میں جھگڑا رہتا تھا، حمیرا گزشتہ رات گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ اسے زہر دے کر یا زہریلی اشیاء کھلا کر قتل کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید