• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج اور ایمرجنسی 6 ماہ سے آگے جاسکتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

وفاقی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی 6 ماہ سے آگے جاسکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کی کوئی مدت متعین نہیں، یہ امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی 6 ماہ سے آگے جاسکتے ہیں۔

شفقت عباس اعوان نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کی بات فی الحال پارٹی میں زیر غور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں سے متعلق بات انفرادی رائے ہے، اس کا حتمی فیصلہ بانی تحریک انصاف کریں گے، اگر وہ کہیں گے تو ہم مستعفی ہو جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید