• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات، انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا

ملزمہ انمول عرف پنکی—فائل فوٹو
ملزمہ انمول عرف پنکی—فائل فوٹو

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں جیل حکام نے ملزمہ اور شریک ملزمان کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں کیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اور ویمن جیل نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جبکہ مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لیے ملزمان کا موجود ہونا لازمی ہے۔

عدالت نے ملزمہ انمول و دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمہ کی عدالت میں حاضری لازمی ہے کیونکہ ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی نقول فراہم کرنا ناممکن ہے۔

عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید