• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، روسٹن چیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیون وکھم پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

وائٹ بال کرکٹ کے کپتان شائے ہوپ کو تمام فارمیٹس میں مسلسل کھیلنے کے باعث آرام دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر الزاری جوزف طبی جائزے کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

معاہدے کے مطابق الزاری جوزف کے کام کے بوجھ کو مدِنظر رکھا جائے گا۔

بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پہلا ٹیسٹ 28 اکتوبر سے میرپور ڈھاکا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 5 نومبر سے سلہٹ میں شروع ہو گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز سے قبل 22 سے 24 اکتوبر تک وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید