ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں ہرادیا۔ تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں ٹائی ہوگیا تھا، جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا اور میزبان ٹیم 10 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی۔
بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 213 رنز بنائے، جواب میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹ کے نقصان پر اسکور برابر کردیا۔
ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے اس میچ کی ایک اور خاص بات یہ رہی ہےکہ 100 میں سے 91 اوورز اسپنرز نے کروائے۔
ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی میچ میں اسپنرز سے سب سے زیادہ اوورز کرانے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔