• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: سابق کابینہ اراکین کے پاس سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے باوجود سابق وزراء کے پاس سرکاری گاڑیاں ہیں۔

بعض سابق وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کے پاس 3 سے 4 سرکاری گاڑیاں ہیں۔

 سابق پارلیمانی سیکریٹریوں کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بعض نجی سوشل میڈیا شخصیات کے زیرِ استعمال بھی سرکاری گاڑیاں ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سابق کابینہ اراکین سرکاری گاڑیاں واپس کر چکے ہیں۔

متعلقہ حکام کی جانب سے گاڑیوں کی واپسی کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید