• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ خاتون کے لیے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ہے، نیب کا کنڈکٹ 13 مہینوں میں قابل اعتراض رہا، نیب نے کئی سماعتوں پر التواء لیا، نیب نے سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سزا کے بعد اب بشریٰ بی بی کی ضمانت کا قانونی جواز بن چکا ہے، بشریٰ بی بی نے خاتون ہونے پر سزا معطلی مانگی، کیس میں سارا فوکس بانی کی اپیل پر رہا۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس میں کہا کہ میرٹ پر اس موقع پر نہ جائیں، عدالت کے سامنے سزا معطلی کا کیس ہے۔

قومی خبریں سے مزید