اسلام آباد ہائی کورٹ کے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے بند کرنے کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شیشہ کیفے کے خلاف کارروائیوں کا حکم دے دیا، سیکٹر ای الیوان میں 4 شیشہ کیفے سیل کردیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام کیفے مالکان کو جاری این او سی منسوخ کردیے گئے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل بند کرنے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے احکامات جاری کردیے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئے رولز بننے تک اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند رہیں گے۔
عدالت نے شیشہ کیفیز کو پہلے سے دیے گئے این او سیز واپس لینے کا حکم دے دیا، جبکہ کیس کا تحریری فیصلہ عدالت بعد میں جاری کرے گی۔