ویسٹ یارکشائر میں منشیات اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، بریڈ فورڈ میں قائم گینگ کے 11 مرد اور ایک خاتون کو 100 سال سے زائد قید کی سزائیں سنادی گئیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقات میں 135 کلوگرام سے زائد منشیات کی فراہمی کا انکشاف ہوا۔
منشیات کی غیرقانونی تجارت سے حاصل رقم کی منی لانڈرنگ بھی کی جاتی رہی۔