• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ پشاور نے کئی خاندانوں کی دنیا اجاڑ دی، ایک ہی خاندان کے 4 بچے بھی جاں بحق


فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گری تو کئی خاندانوں کی دنیا اجڑ گئی۔ ملبے تلے دبنے والے معصوم بچوں میں کسی کی آنکھوں میں مستقبل کے خواب تھے تو کسی نے ابھی زندگی کو سمجھنا ہی شروع کیا تھا۔ انہی میں دو معصوم بچے سنان اور مبشر بھی شامل تھے۔

بدقسمت باپ اسد اللہ نے اپنے 8 سالہ پھول جیسے بیٹے سنان اور 10 سالہ بھانجے مبشر کو اسکول کے ملبے میں کھو دیا۔ اب دکھ بھرا چہرہ اور زندگی بھر کا روگ اس کے سنگ ہے۔ حادثے میں خاندان کے دو پھول ایسا مرجھائے کہ اب نہ کتاب رہی اور نہ ہی بستا رہا۔

افسوسناک سانحہ نے علاقے کی فضا سوگوار کردی ہے لوگوں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے آرہی ہے۔ سانحہ میں ایک ہی خاندان کے چار بچے بھی شامل ہیں جن کی موت نے رشتہ داروں کو غم سے نڈھال کردیا ہے۔

دیر کالونی میں پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں۔ کسی نے اپنا لخت جگر کھویا، تو کسی کے گھر کا چراغ بجھا ، ہر آنکھ اشکبار اورہر چہرہ غم سے نڈھال ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید